تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کرلی


وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close