تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان


وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا، انھوں نے کہا کہ ریاست کی پالیسیاں نچلے طبقے کی غربت کم کرنے کے لیے بنتی ہیں، ہم ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیموں کا افتتاح کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہے، اصلاحات کرتے ہیں تو پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے رکاوٹ بنتے ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو پہلے دن سے شورمچا رہے ہیں کہ حکومت نا کام ہو گئی، شور مچانے والے یہ وہ لوگ ہیں جو پرانے نظام سے ارب پتی بن گئے۔
عمران خان نے اسٹیٹس کو پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے راستے میں یہ بڑی رکاوٹ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے کو ترقی دیں، ہماری حکومت کو ابھی صرف 8 سے 9 ماہ ہوئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ہم ناکام ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کا 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت اہم ہے، ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی اس میں کوئی شک نہیں، آج تک کچی آبادیوں کے لیے کسی نے نہیں سوچا، کراچی کے 40 فی صد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، بلوچستان میں ایک لاکھ گھر بنا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں 6 ہزار گھر بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلا سود قرضوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، قوم سے کہنا چاہتا ہوں کبھی گھبرانا نہیں مشکل وقت سے نہیں ڈرنا، مشکل وقت قوم کو مضبوط کرنے اور اوپر اٹھانے کے لیے آتے ہیں، میری ساری زندگی اونچ نیچ میں گزری ہے، آج اللہ نے موقع دیا ہے نچلے طبقے کے لیے اصول بنائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close