تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا پر بہروسہ نہیں کیا جاسکتا/مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ظریف

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کاکہنا ہے کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں اور ایران کو امریکہ کے ساتھ گفتگو کا کوئی شوق بھی نہیں ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے سن 1955 کے مودت معاہدے سے امریکا کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بات کرتا رہتا ہے حالانکہ امریکا حال ہی میں ایران اور امریکہ کے ساتھ واحد معاہدے سے بھی خارج ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کردار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امریکا اور اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ ہم مشترکہ جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور اگر دوسرے فریقوں نے اس پر عمل کیا تو ایران کا عمل بھی جاری رہےگا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close