تازہ ترین خبریںپاکستان

صوبہ پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان

حکومت پنجاب نے صوبے بھرمیں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہے،  عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پر صرف ہوں گے، جبکہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہمارا طرہ امتیاز ہوگا۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم کا آغاز با اثر اور طاقتور لوگوں سے کیا جائے گا اور اس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا بلکہ بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی سڑکوں، خاص کرشہریوں کے گذرگاہوں پر سرمایہ داروں کا قبضہ جما رہتا ہے جس سے نہ تنہا ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ عام شہریوں کو پیدل چلنا بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close