ائمہ اطهارتازہ ترین خبریں

لفظ”مولا” کی غلط توجیح اور عیدِ غدیر

(تطبیق: ڈاکٹر ریاض رضی)
کہا جاتا ہے کہ “من کنتُ مولاہ فھذا علی مولا” میں لفظ مولا کا مطلب”دوست” ہے۔ معترضین سے پوچھا جائے کہ اگرصرف علیؑ کی دوستی ہی آشکار کرنا مقصود تھا تو تپتی ریت اور گرم صحرا میں لوگوں کے جمِ غفیر کو جمع کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ پیغام آپﷺ کہیں بھی اور کسی بھی وقت اُن لوگوں کو بتاسکتے تھے جنہیں علیؑ سے شکایت تھی۔ مورخین لکھتے ہیں کہ: پیغمبراکرمﷺ نے یہ پیغام ترسیل کرنے کےلئے آگے جانے والوں کو واپس بلالیا اور آنے والوں کا انتظارکیا۔ اور بعدازاں یہ پیغام پہنچایا۔اور من کنت مولاہ میں اہلبیتؑ کا ذکر نہیں ہے صرف علیؑ کا ذکر ہے۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ علیؑ اور اہلبیتؑ سے تقضائے ایمان و محبت مقصود تھا؟ صرف علیؑ کا ذکر اس بات کو منطقی طور پر ثابت کرتا ہے کہ کوئی تو ایسا معاملہ تھا کہ جس کو آپ(معترض) سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ صرف ایک ہی فرقہ مذکورہ بالا جملے کو بنیاد بناکر علیؑ کی خلافت ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ہمارے پاس یہی جواب ہے کہ غدیر خم کا واقعہ واحد موقع نہیں تھا کہ جس میں پیغمبراکرمﷺ نے علیؑ کی ولایت کا اعلان کیا ہو۔ بارہا ایسے مواقع آئے جہاں آپﷺ نے ولایتِ علیؑ کا برملا اعلان کیا ہے۔ تاریخِ اسلام اس کی شاہد ہے۔
بات فرقے کی نہیں ہے۔ بات ہے اعتقاد کی۔ شیعوں میں مولا کا مطلب ولایت ہے اور سنیوں میں مولا کا مطلب دوست ہے۔ یہ فرق چودہ سو سال سے ہے۔ لیکن معترض کا یہ فرمانا کہ اس عید کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں تو یہ اُس کاعلم اور تاریخ سے نابلد ہونا ہے اور بے مقصد نقطہ نظر ہوسکتا ہے۔ پورے عالم اسلام کا نہیں ہے۔ کراچی کے ایک مدرسہ جامعہ بنوریہ ٹاؤن کی ویب سائٹ پہ ایک مواد تشہیر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ عید غدیر غیر شرعی اور اس کا منانا ناجائز ہے۔ اب بتائیں کہ یہ ویب سائٹ بجائے اس کے کہ اتحاد و اتفاق کی بات کرے ہمیشہ شیعہ فرقہ کو لے کر طعن و تشنیع کرتی ہے۔ ایسے میں بھلا ایک غیر جانب دار شخص کیسے بھروسہ کرے کہ وہ ویب سائٹ اسلام کی نمائندگی کرتی ہے؟؟
اور ہاں مولا کے معنی ذرا مولانا طارق جمیل سے پوچھیئے گا۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ پیغمبراکرمﷺ کی زبانِ مبارک سے جاری ہونے والا لفظ مولا اپنے اندر کیا مفہوم رکھتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close