تازہ ترین خبریںپاکستان

بغداد میں پھنسے زائرین بحفاظت پاکستان پہنچ گئے


بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے بغداد میں پھنسے زائرین بحفاظت وطن پہنچ گئے

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے کی کوششیں رنگ لے آئیں اور عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور تھے، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔

ذرائع کے مطابق قافلہ سالار کو کوئی مشکل پیش آئی تھی جس کی وجہ سے وہ وقت پر ائرپورٹ نہ پہنچ سکا تھا۔

زائرین نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر دفتر خارجہ نے اقدامات اٹھائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے زائرین کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق زائرین غیر ملکی پرواز کے ذریعے اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close