تازہ ترین خبریںپاکستان

بلوچستان: گرین پاکستان پروگرام کے تحت 75ہزار پودے عوام میں تقسیم

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت پچھتر ہزار پودے تقسیم کئے گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ جنگلات کے کنز رویٹوفارسٹ ڈویژن کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ صافی نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت پچھتر ہزار پودے تقسیم کئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں دوکیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ عوام بلین ٹری پروجیکٹ میں بھر پور شرکت کریں۔

 گرین بلوچستان پروگرام میں شریک ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی نے بھی عوام و عہدیدران پریس کلب میں پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت بھر پور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کی روک تھام کرتے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام اس صدقہ جاریہ میں بھر پور شرکت کریں اس موقع پر موجود کنزر ویٹو فارسٹ ڈویژن آفیسر سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں دو سٹال لگائے گئے ہیں ایک زرغون روڈ جبکہ دوسرا سٹال سریاب روڈ پر لگایا گیا ہے جہا ں عوام کو مفت پودے فراہم کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شجر کاری مہم بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اگلے پانچ سالوں میں 10ارب درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان پودوں کولگانے کے بعد انکی بھر پور حفاظت

اور مکمل نگہداشت کی جائے تاکہ گرین پاکستان بلوچستان پروگرام کے ثمرات حاصل ہوسکیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close