تازہ ترین خبریںپاکستان

یوم حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

یوم حضرت علی علیہ السلام  کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھرمیں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم حضرت علی علیہ السلام  کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھرمیں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یوم حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 واضح رہے کہ کراچی میں یوم حضرت علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس پر 5ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

72موبائلیں،65 موٹر سائیکلیں،7 بکتربند گاڑیاں بھی سیکیورٹی پر معمور ہوں گی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس فورس کو ہدایت کی ہے کہ یوم حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی نگرانی اور سرچنگ کومزید سخت کیا جائے،ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ امام بارگاہوں پر پولیس تعیناتی سمیت دیگر ضروری امور کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close