تازہ ترین خبریںپاکستان

ملت جعفریہ ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں، علامہ کمیلی

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ کمیلی کا کہنا ہے کہ ملت جعفریہ ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں منعقد ہوئی ،جسکی صدارت علامہ عباس کمیلی نے کی اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز،ماتمی انجمنوں کے نمائندگان،اسکاؤٹس گروپ کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین،آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی،امامیہ اسٹوڈنٹس، ہیئت آئمہ مساجد،مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ آرگنائزیشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں اور حکومتی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ رویئے پرخاموش تماشائی نہیں رہینگے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  مساجد و امام بارگاہوں اور علماء کرام کی سیکیورٹی کسی بھی طرح مؤثر نہیں جس پر ملت جعفریہ کو تشویش ہے، اس موقع پر شیخ حسن صلا الدین،مولانا حسین مسعودی،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا بدرالحسنین عابدی،مولانا احمد اقبال ،مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ باقر زیدی ،سلمان مجتبیٰ، شبر رضاء، علامہ نثار قلندری، علامہ ظہیر الحسن، سردار حسین، تصدق ندیم ،علامہ سجاد شبیر اور مولانا صادق جعفری نے خطاب کیا، جبکہ مولانا خلیل احمد ،مقصد عالم ہمایوں ،غضنفر حسین، موسیٰ عابدی، حسن صغیر عابدی، پروفیسر ساجدعلی، مولانا ملازم حسین،نیئر نقوی،

علامہ اطہر مشہدی اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت سے کہا کہ وہ رمضان میں سیکیورٹی کے ساتھ پانی و بجلی کی سپلائی اور مہنگائی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کرے

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close