تازہ ترین خبریں

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام میں رہیں گے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام میں رہیں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شام میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا وہاں سے نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بہرام قاسمی نے اتوار کے روز نئے ایٹمی معاہدے کو تسلیم کرنے سے متعلق ایران کو نیا پیکج پیش کئے جانے کے بارے میں بعض بیرونی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور عالمی فتنہ گر اور ایرانی قوم کے دشمن، ایران اور ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں کے درمیان مذاکرات کو راستے سے ہٹانے اور منفی ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد اس بین الاقوامی معاہدے میں ایران کے باقی رہنے کے بارے میں دیگر فریقوں کی درخواست پر ایران نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریق ممالک، اگر اس معاہدے کی مکمل پابندی کرتے ہیں تو معاہدہ باقی رہ سکتا ہے اور اس کے علاوہ اٹھائے جانے والے تمام مسائل بالکل بے بنیاد ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے پہلے اجلاس میں بھی جو ایران کی تجویز پر آئندہ تشکیل پانے والا ہے ایران اور ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں کے درمیان صرف ایٹمی معاہدے سے متعلق ہی گفتگو ہو گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close