تازہ ترین خبریںپاکستان

آرمی چیف نے 10 ملک دشمن عناصر کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 10 دہشت گردوں کی موت کی سزا اور 5 دہشت گردوں کو عمر قید سمیت مختلف نوعیت کی سزاؤں کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 سنگین نوعیت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث 10 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی گئی جبکہ آرمی چیف نے 5 دہشت گردوں کی عمر قید سزا کی بھی توثیق کردی۔

واضح رہے کہ موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ دہشت گرد پشاور میں فائیو اسٹار ہوٹل پر حملے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں نے مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 62 اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی جانیں لیں تھیں۔

موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں اسحٰق، عریش خان، محمد رفیق، حبیب الرحمان، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، حضرت علی، حبیب اللہ و دیگر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کر چکے تھے جس کے بعد خصوصی فوجی عدالتوں نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے، جن میں سے کئی کو آرمی چیف کی توثیق کے بعد تختہ دار پر لٹکایا بھی جاچکا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close