تازہ ترین خبریں

عراق میں داعش کا کوئی مرکز نہیں، العبادی

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک بھرسےداعشی دہشت گردوں کے تمام خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ عراق بھر میں داعشی دہشت گردوں کے تمام خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر کے کونے کونے میں تعینات ہیں اور عراق کے کسی بھی علاقے میں داعش کا کوئی مرکز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی غلط تبلیغات سے قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

حیدر العبادی کا کہنا تھا اب ہم دہشت گردوں کے خلاف عراقی سرحدوں کے باہر جنگ میں مصروف ہیں تاہم عراق کسی بھی ملک کی حاکمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ سکیورٹی فورسز کے شام کی سرحد تک پہنچنے کے بعد عراقی فورسز نے اپنی سرزمین سے اس تکفیری شدت پسند تنظیم کے عسکری وجود کا خاتمہ کر دیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close