تازہ ترین خبریں

بھارتی فوج کی کشمیری مسلمانوں پرمظالم، ایران کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ قتل و غارت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے طرفین کو صبر تحمل سے کام لینا چاہئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کشمیری عوام کی بہتری اور کشیدگی کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی سے کم ازکم ۲۰ کشمیر مسلمان شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کشمیری عوام کے مفادات کے لئے موثر اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کشمیر میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے فریقین کی درخواست پر ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہے.

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم و بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی فوج کے مظالم اورجارحیت کے خلاف وادی میں آج مکمل طور پر ہڑتال رہی۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر پیلٹ گنز کا بھی  بے دریغ استعمال کیا تھا جس کے باعث متعدد نوجوانوں کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close