تازہ ترین خبریںپاکستان

سندھ پولیس کے یونیفارم تبدیلی کی منظوری


حکومت سندھ نے پولیس یونیفارمز میں تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،یونیفارم میں تبدیلی کا مقصد پولیس کا ایک اچھا اور مثبت تاثر قائم کرنا ہے۔
آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کے مطابق حکومت سندھ نے پولیس یونیفارمز کی تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ابتدائی مرحلے میں سندھ پولیس کے پانچ یونٹس میں یونیفارمز تبدیل کئے جارہے ہیں۔
آئی جی سندھ کے مطابق پولیس یونیفارمز کو تبدیل کرنے کا مقصد پولیسنگ کے عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کا ایک اچھا اور مثبت تاثر قائم کرنا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس،سی آئی اے، اینٹی رائٹس ریزرو پلاٹونز،فارنزک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس کے یونیفارم ابتدائی مرحلے میں تبدیل کیے جائینگے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ کی طرف سے نومبر 2018میں کیا

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close