تازہ ترین خبریں

مشرقی افغانستان میں امریکی فضائی حملہ متعدد شہری جاں بحق

مشرق افغانستان میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار میں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی حملوں میں متعدد عام شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق، صوبہ ننگرہارکے گورنر کے ترجمان «عطاالله خوگیانی» کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی حملوں میں ۱۴عام شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عطاالله خوگیانی نے مزید بتایا کہ صوبہ ننگرہار کے شہر «هسکه‌مینه» میں کی جانے والے بمباری میں ۱۳ عام شہری شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک جاں بحق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: اس علاقے میں داعشی دہشت گرد رہائشی علاقوں میں چھپنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے عام شہری بھی امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے زد میں آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو جلال آباد کے ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کے ہاتھ پاؤں کٹ گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے سرکاری حکام حقیقت نہیں بتا رہے ہیں۔

عینی شاہدین میں سے ایک کا کہنا تھا کہ امریکی اور افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے عام لوگوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم ۴ عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ۲۱ افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں معلوم ہمار اصل دشمن کون ہے امریکہ، افغان حکومت، داعش یا طالبان؟ان سب کا ہدف عام عوام ہی ہیں کوئی رعایت نہیں کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کی طاقتور ترین افواج کی موجودگی کے باوجود افغانستان کے حالات روز بروز بد سے بدتر ہورہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close