تازہ ترین خبریں

ہند و پاکستان اور افغانستان میں 6.6 شدت کا زلزلہ

پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور تاجکستان کے کئی شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان میں زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ جبکہ چترال، گلگت، پشاور، سوات، مردان، ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی، لاہور کے علاوہ آزاد کشمیر اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش میں دوسو چھتیس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

ہندوستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور دارالحکومت نئی دہلی سمیت پنجاب، چندی گڑھ ، ہریانہ سمیت دیگر علاقوں میں لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ نئی دہلی میں زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک تھی اور زلزلے کے جھٹکے چالیس سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد دہلی میں میٹرو سروس کو عارضی طور پرمعطل کر دیا گیا ہے۔سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے –

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close