تازہ ترین خبریں

آل خلیفہ نے ایک اور عالم دین کو گرفتار کرلیا

بحرین میں آل سعود کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت نے ایک اور اہم مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔

المنار کے حوالےسے بتایا ہے کہ بحرین میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شیخ عیسی قاسم کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں معروف شیعہ رہنما محمود العالی کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں پر بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے آل خلیفہ بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے جو بحرینی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔

بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے نظر بند کیا ہوا ہے۔

ناجائز آل خليفہ كی حكومت گزشتہ ايک سال سے اب تک آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كے خلاف سازشيں كر رہی ہے۔

یاد رہے کہ بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں – بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close