تازہ ترین خبریں

آل خلیفہ نے الدراز علاقے کا انٹرنٹ سروس معطل کردیا

بحرین کی شیعہ دشمن حکومت نے الدارازعلاقے میں سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرانٹرنٹ سروس بند کردیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: بحرین کی شیعہ دشمن حکومت نے الدارازعلاقے میں سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرانٹرنٹ سروس بند کردیا ہے تاکہ عوام کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوجائے۔

العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ عیسی قاسم کے آبائی علاقے میں آل خلیفہ حکومت نے شیعہ عوام کے خلاف نہایت سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور ہرقسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آل خلیفہ کے کرائے کے سیکیورٹی اہلکاروں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے مضافات میں موجود ہزاروں لوگوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کی بارش کی ہے جس کی وجہ سے کئی بے گناہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کے خلاف جھوٹے الزامات کے بنیاد پر ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف بحرین بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close