پاکستان

پاک ایران تعلقات میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

شیعہ ان اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران کہا: پاکستان مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

 وضح رہے کہ پاک ایران سرحد کے نزدیک دہشت گرد حملے میں 10 ایرانی سرحدی محافظوں کی شہادت کے بعد دو طرفہ بات چیت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

 دونوں ملکوں کے رہنماوں نے پاک-ایران دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاہے.

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ‘ایران پاکستان کے  ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جبکہ مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو امت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور دونوں ممالک کو بین الاقوامی امور پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہبی، تاریخی، جغرافیائی اور سماجی  لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ایران سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف ہمارا ہمسایہ اور دوست بلکہ ایک برادر اسلامی ملک ہے اور ان دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 26 اپریل کو صوبہ بلوچستان میں سرحد کے قریب مسلح افراد اور ایرانی فورسز کی جھڑپ کے دوران 10 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ہفتہ (29 اپریل) کو ایرانی صدر حسن روحانی نے گارڈز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو احتجاجی خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہم توقع رکھتے ہیں  کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

اس سے قبل 28 اپریل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران میں پاکستان کے سفیر آصف علی خان درانی کو طلب کرکے پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپ میں ایران کے 10 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close