تازہ ترین خبریں

شمال مغربی افغانستان میں طالبان کا حملہ قادس شہر پر قبضہ

افغانستان کے شمال مغرب میں طالبان نے حملہ کرکے قادس نامی شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: افغانستان کے شمال مغربی علاقے بادغیس میں طالبان نے حملہ کرکے قادس نامی شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق بادغیس کے مضافاتی علاقے قادس پر طالبان نے قبضہ کردیاہے اور افغان سیکیورٹی فورسز نے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔

بادغیس کے صوابائی کونسل کے سربراہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ قادس نامی شہرپر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب طالبان کے مسلح افراد نے درہ بوم کے علاقے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا اور افغان سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کی وجہ سے طرفین کو جانی نقصان ہوا ہے۔

بدغیس صوبائی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان فوجیوں کی ایک بڑی تعداد لاپتہ ہوگئی ہے۔

باد غیس صوبے کے پولیس کمانڈرنے افق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close