تازہ ترین خبریں

عراق؛ داعش کے حملے میں سات عام شہری جانبحق

جنوب مشرقی موصل کے شہر مخمور کے کچھ علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملوں میں سات عام شہری جاں بحق اور سات سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں-

شہر کرکوک میں پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ جس وقت یہ افراد اپنی جان بچا کر مخمور کے مضافاتی علاقوں میں بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے اسی وقت داعش دہشت گردوں کے حملوں کا شکار بن گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین سو سے زیادہ عام شہری جن میں اکثر خواتین اور بچے ہیں ، شہر مخمور سے فرار کر گئے ہیں-

کردستان کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں تقریبا چودہ سو عراقی شہر مخمور کے دیہاتوں سے پرامن علاقوں میں ہجرت کر گئے ہیں-

داعش دہشت گردوں نے جون دوہزار چودہ سے عراق میں اپنے مقبوضہ علاقوں میں بہت سے وحشیانہ جرائم انجام دیے ہیں-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close