تازہ ترین خبریں

برسلز حملے کے بارے میں مزید انکشافات

رپورٹ کے مطابق بلجیئم کی فیڈرل کورٹ نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برسلز میں دہشت گردانہ حملے کرنے والوں نے پہلے فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا تھا، لیکن اچانک دہشت گردوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے برسلز میں حملوں کا فیصلہ کیا ۔

بلجیئم سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برسلز دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں جمعے کو گرفتار ہونے والے ایک فرد نے، برسلز حملوں میں مشارکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیرس واپس جاکے وہاں دہشت گردانہ حملہ کرنا چاہتا تھا۔ اس نے بتایا کہ حملوں کے امکان کے تعلق سے تحقیقات میں تیزرفتار پیشرفت کے پیش نظر یہ فیصلہ بدل دیا گیا اور برسلز میں حملے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بائیس مارچ کو برسلز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بتیس افراد ہلاک اور تقریبا تین سو زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کی تفتیش کے دوران، تفتیشی ٹیم کے ارکان کو معلوم ہوا کہ برسلز حملوں میں شریک دہشت گرد، فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں شریک افراد سے رابطے میں رہے ہیں۔

دوسری طرف جرمنی کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ داعش، جرمنی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی کو داعش کی اس منصوبہ بندی کی معتبر رپورٹ ملی ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس رپورٹ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے اور ملک میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close