تازہ ترین خبریں

شام میں روسی لڑاکاطیاروں کی بمباری جاری، انتالیس دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے خبر دی ہے کہ روس کے لڑاکاطیاروں نے یہ حملے صوبہ ادلب کے شہر معرہ النعمان میں اس کمپلیکس پر کئے جسے جبہہ النصرہ کے عناصر جیل کے طور پر استعمال کر رہے تھے – خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مختلف دہشت گرد گروہوں کے عناصر ہیں جبکہ جبہہ النصرہ کے بھی متعدد دہشت گرد ان حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں  خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جبہہ النصرہ کے دہشت گرد اس کمپلیکس کو اپنی عدالت اور جیل کے لئے استعمال کر رہے تھے – واضح رہے کہ روس نے شامی حکومت کی درخواست پر گذشتہ تیس اکتوبر سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے ہیں – اگرچہ شام میں داعش اور جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ سب سے زیادہ دہشت گردی کر رہے ہیں لیکن دونوں گروہ ایک دوسرے کے بھی حریف ہیں – جبہہ النصرہ نے ادلب میں دیگر دہشت گرد گروہوں منجملہ احرارالشام کے ساتھ مل کر ایک اتحاد بھی تشکیل دیا ہے.

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close