تازہ ترین خبریں

علاء الدین بروجردی: سعودی عرب نے پہلے سے طے شدہ فیصلے کے تحت ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کئے ہیں

رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی کے ایصال ثواب کی مجلس ہفتے کے دن منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علاء الدین بروجردی نے کہاکہ آل سعود حکومت ایران کے مقابلے میں مختلف میدانوں خصوصا شام، عراق اور لبنان میں شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد ایران سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کے ذریعے رائے عامہ کی توجہ اپنی شکستوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ علاء الدین بروجردی نے تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس حملے کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی پائی جاتی ہے۔ علاء الدین بروجردی نے سانحہ منی میں شہید ہونے والے غضنفر رکن آبادی کے عظیم مقام و منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا اور حقیقی معنوں میں انقلابی تھے۔ واضح رہے کہ رواں سال حج کے دوران سعودی حکام کی بد انتظامی کی وجہ سے سانحہ منی پیش آیا جس میں ہزاروں حجاج اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں چار سو اکسٹھ ایرانی حجاج بھی شامل تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close