ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان اور ایران میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا بھرکی طرح پاکستان اور ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

تسکین نیوز: پاکستان میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح6.91 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں خوفناک اضافہ ہورہاہے، ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ۱۷ اگست کو ملک بھر میں ۵۰ ہزار سے زائد شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں زیر علاج 625 شہری انتقال کرگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close