تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی: 9 محرم کا جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

تسکین نیوز کے مطابق جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہو گا۔

 واضح رہے کہ جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں 9 ویں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔

جلوس کے شرکاء مسجد و امام بارگاہ علی رضا پر نمازِ ظہرین ادا کی۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیاں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

گزرگاہ کی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی ہے۔

جلوس کے راستے سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی کے سلسلے میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں، جن میں خواتین اہلکار، ایس ایس یو کے کمانڈو اور آر آر ایف کے جوان بھی شامل ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں پر موجود بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close