تازہ ترین خبریںپاکستان

قومی ائرلائن کی جانب سے کرایوں میں زبردست کمی کا اعلان

 پاکستان ایئر لائن نے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرادیے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کرایوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12،275 سے کم ہو کر 8،500 ہو گیا ہے،جبکہ اندرون ملک دوطرفہ کرایہ24،600 سے کم ہو کر 17،000 روپے کردیا گیا۔ رعائتی کرایوں پر عمل درآمد بدھ کی رات 12 بجے سے کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے،پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close