تازہ ترین خبریںدنیا

ایران: امریکا و برطانیہ کیلئے جاسوسی پر 4 افرادکوسزا

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت امریکا اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں چار افراد کو سزا سنادی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں چار افراد کو سزا سنادی، عدالت نے ایک کو سزائے موت اور تین کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایرانی عدالت نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے جاسوسی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنائی، مجرم کا نام ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد بتایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق باقی تین مجرموں کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان پر 55 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close