تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان؛ طالبان کے حملے میں متعدد سیکیورٹی فورسز ہلاک


افغانستان کے صوبہ بلخ میں طالبان نے حملہ کرکے 11سیکیورٹی فورسز ہلاک کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 11 اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ بلخ کے گورنر کے ترجمان «منیر احمد فرهاد» کا کہنا ہے کہ طالبان نے پولیس مرکز پر دھاوا بول کر کم سے کم 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
صوبہ بلخ کے پولیس کمانڈر کےترجمان«عادل شاه» کا کہنا ہے کہ طالبان نے «شورتپه» نامی شہر میں پولیس کے دو چک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز حالات کنٹرول کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔
دوسری طرف طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 19 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوئے ہیِں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجووں نے «شورتپه» نامی شہرپر قبضہ کرکے کابل حکام کو بے دخل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات کے دوران طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی دھمکیوں کی وجہ افغان شہریوں کی اکثریت نے صدارتی انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔
خیال رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 13 حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے تھے۔
افغان صدارتی الیکشن میں افغان صدر اشرف غنی، عبداللّٰہ عبداللّٰہ سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں، انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر اور حتمی نتائج کا اعلان 7 نومبر تک متوقع ہے۔
صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کے 51 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں پہلے دو امیدواروں کے درمیان انتخابات کا دوسرا دور کرایا جائے گا

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close