تازہ ترین خبریںدنیا

بحرین نے دو سالوں میں امریکا سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ خریدا

تیل کی دولت سے مالا مال بحرین نے گزشتہ دوسالوں کے دوران امریکا سے دو ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین نے امریکا سے 2017 سے اب تک 14 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے، امریکا سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بحرین کا پانچواں نمبر ہے۔
2018بحرین کا امریکاسے خریدے جانے والا اسلحہ اور اس کی تفصیل:
300 میلین ڈالرکے میزائل؛
22 میلین ڈالرجنگی جہازوں کی مرمت؛
45میلین ڈالر جنگی جہازوں کے پرزے؛
70میلین تکنیکی مدد؛
80 میلین ڈالر تاو میزائل سسٹم؛
47.8 میلین ڈالر فائٹر انجینئرنگ؛
912میلین ڈالرکے 12 کوبرا ہیلی کاپٹر۔
خیال رہے کہ امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جن میں سے سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی خریداری کی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے خریدے گئے اسلحے میں جنگی بحری جہاز، پیٹریاٹ ایئر اور میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں فسادات اور اختلافات بڑھا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ امریکی حکام عرب ممالک کو ناکارہ اسلحہ فروخت کرکے اربوں ڈالر کماتاہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں یمنی فوج نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی اسلحے کے خریدار منہ تکتے رہ گئے تھے۔
ہے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close