ایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے، ٹرمپ


امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے ایران اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دے دیا ہے، وہ جلد ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اسلامی جمہوریہ ایران سے براہ راست مذاکرات کی کئی بار خواہش کا اظہار کرچکے ہیں لیکن ایرانی قیادت نے انکار کیا ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ‘کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم نے کھل کر امریکی صدر ٹرمپ کو بریف کیا، وزیراعظم نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد محصور ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے صاف صاف کہا کہ اگر بھارت کسی کی بات سنے گا تو وہ امریکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا کہ افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ افغان مسئلے پرجلد پیش رفت د یکھنا چاہتے ہیں’۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایران کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ ‘خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، سوچے سمجھے بغیر جنگ ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے، پاکستان نہیں چاہے گا کہ خطے میں کوئی بحران ہو’۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دے دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے کہا بالکل اگر آپ بات بڑھانا چاہتے ہیں توبڑھائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے صاف الفاظ میں اپنا مؤقف بیان کیا۔وزیراعظم عمران خان یو این جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے، سفارت کاری کوشش کا نام ہے، بھارت امریکا کو دکھا رہا ہے کہ مسئلہ ہے ہی نہیں جبکہ پاکستان امریکا کو دکھا رہا ہے کہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ کشمیریوں کو کسی چیز کی آزادی نہیں، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کی ایک اور نشست ہوجائے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close