اسلامی بیداریایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران کسی قسم کا عالمی دباو قبول نہیں کرےگا، ظریف


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ریڈیوکو انٹریو دیتے ہوئے کہا ایران امریکا سمیت کسی ملک کا دباو قبول نہیں کرے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا ایران کو کبھی نہیں جھکاسکے گا۔
انہوں نے مزید کہا امریکی حکام اس وہم کو اپنے ذہن سے نکال دیں کہ ایران ان کے دباؤ میں آسکتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا سعودی تیل تنصیبات پر حملے یمنی فوج کے کئے۔
واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری یمنی سرکاری فوج قبول کرچکی ہے۔ یمنی فوج کا کہنا تھا کہ اگر یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس مراکزکو نشانہ بنائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close