تازہ ترین خبریںپاکستان

رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے لیگی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔
کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے تحت ضلع کچہری آنے اور جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے۔
عدالت میں رانا ثناءاللہ کے 4 ساتھیوں کو بھی پیش کیا گیا جس میں ایک ان کا ڈرائیور اور 3 سیکورٹی گارڈز شامل تھے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے رانا ثناءاللہ کی ٹیلی فون پر شہباز شریف سے بات چیت بھی کروائی۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے نے سہ پہر 3 بج کر 24 منٹ پر رانا ثناء اللہ کی بلٹ پروف لینڈ کروزر گاڑی کو راوی ٹول پلازہ پر روکا، ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے مسلح گارڈز بھی ایک اور گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کررہے تھے، اے این ایف نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں موجود بیگز میں چھپائی گئی 15کلو ہیئروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق رانا ثناءاللہ کے 5 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں محمد اکرم، سبطین حیدر، عثمان احمد، عامر رستم اور عمر فاروق شامل ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close