ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران ہی ہے، برطانیہ


لندن: امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر فضائی حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد برطانیہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہی ہے۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکی قیادت میں عسکری اتحادی میں برطانیہ کے شریک ہونے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں میں برطانیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
ایران پر پابندیوں یا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں برطانوی وزیراعظم نے ان سنی کرتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا جب کہ بریگزٹ ڈیل پر پہ در پہ ناکامیوں کا سوال بھی گول کرگئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں تیل کی بڑی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں نہ صرف تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا بلکہ دنیا کو تیل کی فراہمی بھی معطل رہی تھی، سعودی عرب اور امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close