تازہ ترین خبریںپاکستان

محکہ موسمیات نے کراچی میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی


پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگھوپیر اور ساٸٹ ایریا میں کالے بادل اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جب کہ اورنگی ٹاؤن میں بھی کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا زیادہ امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں سے معتدل ہیٹ ویو کی صورتحال ہےجس دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close