تازہ ترین خبریں

کویت کی شیعہ مسجد اور ایئرپورٹ پر حملوں کا منصوبہ ناکام

کویت میں ایک شیعہ مسجد اور اس ملک کے ایئرپورٹ کو دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
کویت کے اینٹیلجنس ادارے نے دھشتگردوں کی جانب سے دھشتگردانہ کاروائیوں کے لیے تیار کردہ منصوبہ کی اطلاع حاصل کرتے ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئے جبکہ تین دھشتگردوں کو بھی اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے زمینی راستے سے کویت میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
تحقیقات کی بنا پر ان دھشتگرد عناصر کا تعلق داعش سے ہے اور اس ٹولے کی جانب سے انہیں کویت کی شیعہ مسجد اور ایئر پورٹ پر بم دھماکوں جبکہ مسافروں پر گولی چلانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اس ملک کے علاقے الصوابر کی مسجد امام صادق (ع) میں کئے گئے خودکش حملے میں ۲۷ نماز شہید اور ۲۲۷ زخمی ہوئے تھے اور داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close