تازہ ترین خبریںپاکستان

ملت تشیع کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس/ سیکورٹی کے نام پرعام شہریوں کوتنگ کرنا قابل قبول نہیں


پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا جس میں چہلم امام حسین علیہ السلام اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس صوبائی صدرعلامہ ناظرعباس تقوی کی زید صدارت منعقد ہوا جس میں جعفریہ الائنس، پیام ولایت فاونڈیشن،ذاکرین امامیہ، امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، اسکاوٹس رابطہ کونسل، جلوس کے پرمٹ ہولڈرز،امام بار گاہوں کے ٹرسٹی حضرات سمیت دیگر رہنمائوں نے شر کت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ ناظرعباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے نام پر مرکزی جلوس کے روٹ کو تبدیل کرنا اچھا اقدام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کی تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہی نکالا جائے گا۔
علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا کہ حکومت چہلم سے پہلے روڈ کی مرمت کا کام مکمل کر لے اوراگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو کراچی کی ہر شاہراہ کو امام باگاہ بنادیں گے۔
سیکورٹی کے نام پرعام شہریوں کوتنگ کرنا قابل قبول نہیں جلوس کے راستوں سے کنٹینرز اور خار دار تاروں کو ختم کیا جائے،ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ تنظیموں اور انجمنوں کا مشتر کہ مطالبہ ہے کہ کنٹینرز کو ہٹایا جائے اور بازار کھولےجائیں تا کہ عام شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close