تازہ ترین خبریں

امریکا نے فلسطینیوں سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی

امریکا نے فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی ایک اور قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کویت کی جانب سے پیش ہونے والی مذکورہ قرارداد میں غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات امریکا کی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھاکہ ’’یہ سب یک طرفہ مواد ہے اور اخلاقی طور پر کھوکھلا ہے۔ اس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے حصول کے اقدامات متاثر ہوں گے۔‘‘

دوسری جانب امریکا نے اس حوالے سے اپنی قرارداد بھی پیش کر دی ہے جس میں غزہ کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار حماس کو ٹہرایا گیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ’حماس اور اسلامی جہاد‘ اسرئیلی سرحدی علاقے کے ساتھ پرتشدد سرگرمیوں کو ختم کریں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی یا نہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر “حق واپسی” کے لیے احتجاج ۱۰ویں جمعہ کو بھی جاری رہی جبکہ غاصب فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک فلسطینی مسلمان کو شہید اور 100 کو زخمی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ اس تحریک کے دوران اب تک 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ  فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close