تازہ ترین خبریںدنیا

بھارت اور افغانستان خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھارت اور افغانستان کو دنیا میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔
اس فہرست میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچواں خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔
تھامسن رائٹرز فاؤنڈٰشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو ساتویں، یمن آٹھویں، نائیجیریا نویں اور امریکا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پرموجود تھا۔
سروے میں کہا گیا تھا کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close