تازہ ترین خبریںپاکستان

افغانستان سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ، 4 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

پاکستان کی مغربی سرحد پر فائرنگ کے دو واقعات میں 4 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں ابا خیل، اسپن وام کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی اختر حسین شہید ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں شرپسند ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 سالہ سپاہی اختر حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے تھا۔
دوسری جانب پاک افغان سرحد پر دیر کے قریب سر حد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے، شہید ہونے والے فوجی جوان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا ہے۔
دیر واقعے میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سعید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close