تازہ ترین خبریںدنیا

صہیونی وزیر اعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے، ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا۔
ترکی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن جیت کر وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا نیتن یاہو کا وعدہ نسلی عصبیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ آخر دم تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن جیتے تو وادی اردن میں یہودیوں کی آبادکاری کر کے دکھائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close