تازہ ترین خبریں

گیارہ ستمبر کے حملے میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کی نئی دستاویزات سامنے

سی بی ایس ٹی وی نے اپنے پروگرام “ساٹھ منٹ” میں کہا ہے کہ صدر باراک اوباما ایسے عالم میں دس دن بعد سعودی عرب جا رہے ہیں کہ امریکا کی جاسوسی تنظیم سی آئی اے کے اعلی عہدیدارگیارہ ستمبر کے حملوں سے متعلق : “اٹھائیس صفحات ” کے نام سے موسوم انتہائی خفیہ دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دستاویزات گیارہ ستمبر کے واقعات میں ملوث عناصر کی سعودی عرب کی جانب سے حمایت سے تعلق رکھتی ہیں۔

سی بی ایس ٹی وی کے پروگرام ” ساٹھ منٹ ” میں ایسے افراد سے گفتگو کی گئی ہے جنہیں تیرہ سال سے خفیہ رہنے والی ان دستاویزات کے مندرجات کا پتہ چل گیا ہے۔

امریکا کے سابق سینیٹر باب گراہم نے جو سی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں،مذکورہ دستاویزات کے خفیہ مندرجات کا کوئی ذکر کئے بغیر کہا ہے کہ اس بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ ان لوگوں نے جو انگریزی بالکل نہیں جانتے تھے اور اس سے پہلے امریکا کا سفر بھی نہیں کیا تھا ، امریکا کے اندر سے کسی سپورٹ کے بغیر اتنا پیچیدہ کام انجام دیا ہو۔

باب گراہم نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کے خیال میں یہ سپورٹ سعودی عرب نے فراہم کی تھی، فورا کہا کہ یقینا ، اور یہ سپورٹ بنیادی حیثت کی تھی ۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close