اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جوابی کارروائی حیران کن ہوگی، شیخ نعیم قاسم


لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما علامہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جوابی کارروائی حیران کن ہوگی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما علامہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کی کسی بھی جارحیت کا حیران کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اگرکوئی غلطی کی گئی تو اس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے دو طیارے بیروت کے قریب گر کرتباہ ہوئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close