ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

امام جمعہ کے قاتل کو سرعام سزائے موت

اسلامی جمہوریہ ایران کےجنوبی شہر کازرون میں نمازِ جمعہ کی امات کرنے والے عالم دین کے قاتل کو سرِ عام پھانسی دے دی گئی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ فارس کے چیف جسٹس کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم حامد رضا درخشدہ کو اسی مقام پر پھانسی دی گئی جہاں اس نے 29 مئی کو امام جمعہ کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ امام جمعہ پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں کافی گہرے زخم آئے۔
کاظم موسوی نے مزید بتایا کہ حامد رضا درخشدے نے مقدمے کی کارروائی کے دوران جوڈیشل حکام کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کیا تھا۔
تاہم مجرم اپنے کیے پر پشیمان نہیں تھا جس کے باعث مقتول امام کے اہلِ خانہ نے اس کی جان بخشی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور سپریم کورٹ نے بھی پھانسی کی سزا برقرر رکھی۔
قانون کے مطابق مقتول کے اہلِ خانہ دیت کی رقم لے کر مجرم کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close