تازہ ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی نگرانی کا فیصلہ


پولیس کو انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے فورتھ شیڈول کے تحت کالعدم تنظیموں، ان کے اراکین اور افراد کی سوشل اکاؤنٹس کی نگرانی کرنے اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ راولپنڈی سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کے دوران پولیس کو کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پر متحرک افراد کی نگرانی کرنے کا کہا۔
ڈان نیوز کے مطابق سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو حراست میں لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز مواد کو سوشل میڈیا پر ڈال کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیمیں اور گروہ سمیت فورتھ شیڈول میں موجود افراد ایسے کاموں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد عوام میں نفرت پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس نے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والے کسی بھی شخص سمیت سوشل میڈیا کے گروپ کے منتظمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تھانوں، سرکل، ڈویژنز اور ضلعی سطح پر امن کمیٹی کے اجلاس کو بھی فوری یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس حکام امن کمیٹی کے اراکین سے رابطے میں رہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر لگی پابندی پر محرم کے دوران سختی سے عمل در آمد کروایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام قانونی کارروائیوں کا سہارا لیا جائے اور اگر کوئی شخص اس کام میں ملوث رہا ہے تو اسے نظر بند کیا جائے تاکہ امن برقرار رہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close