تازہ ترین خبریںدنیا

بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ہوگئی، بےشمار گرفتاریاں


مودی کی نگری میں مسلمانوں پر ہونے والے ہجومی تشدد نے باقاعدہ باضابطہ سرکاری شکل اختیار کرلی ہے، بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکا ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکا ہے۔ ۔ غیرملکی مہاجرین کے نام پر مزید مسلمانوں کو حراست میں لئے جانیکی تیاریاں کر لی گئی ہیں، مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو مہاجر قرار دے دیا گیاہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے اور مودی سرکار کے مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح مودی سرکار مذہب کی تبدیلی کے خلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے جبکہ تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے۔
زیر حراست افراد میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل بھی ہندوٗوں کے ایک انتہا پسند گروہ نے بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار کے گھر پر حملہ کر کے بدترین تشدد کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close