تازہ ترین خبریںدنیاپاکستانکشمیر

برطانوی وزیراعظم کا مودی سے ٹیلیفونک رابطہ مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے اور اس کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورس جانسن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان کے مطابق نریندر مودی نے بورس جانسن کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کیا جس پر برطانوی وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے اور برطانیہ اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی دونوں رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر تناؤ اور کشیدگی کم کرنے کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہوئی، صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مگر بات چیت بڑی اچھی رہی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close