تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

فردوسی انٹرنیشنل یونیوسٹی میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ


اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس کی انٹرنیشنل فردوسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے ایرانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبانے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

طلباء نے ایک ریلی بھی نکالی جس میں بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طلباءنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ ، لینڈ لائن اور موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

طلباءنے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا’’کشمیریوں کا قتل عام‘‘ بند کیا جائے۔ ’’ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں” کشمیری تنہا نہیں ہیں۔

فردوسی یونیورسٹی کے طلباء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سد باب کرائے اس ضمن میں طلباء کی کثیرتعداد نے اعتراض نامے پر دستخط بھی کردیے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close