تازہ ترین خبریںدنیا

شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا، بشارالجعفری


شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشارالجعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شام نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی شہر تل ابیب کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔

شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔

شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close