تازہ ترین خبریں

چار غیرملکی نوجوان خواتین سیاح ہنزہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئیں

چار غیرملکی نوجوان خواتین سیاح ہنزہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئیں

گلگت(جمیل نگری سے)چار غیرملکی نوجوان خواتین سیاح ہنزہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئیں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین سیاح چنگ سویونگ ، کم جوسوک، یارک یونگسوک اور ہی سون 2اپریل کی صبح کار نمبر ایل ای سی 3377 میں کریم آباد ہنزہ سے اسلام آباد روانہ ہوئی تھیں لاپتہ ہونے والوں میں کار کا ڈرائیور شوکت علی بھی شامل ہے۔ کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹریول ایجنٹ ڈوک مینی نے جو اس وقت ہنزہ میں ہے نے کے پی این کو بتایا کہ 2اپریل کی شام پانچ بجے تک کورین خواتین ان سے رابطے میں تھیں جب آخری رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ چلاس اور کوہستان کے درمیان ہیں اس سلسلے میں ایس پی دیامر دانشور خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کورین خواتین کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں تا ہم دو چینی سیاحوں کو ہم نے چلاس میں روکے رکھا ہے ادھر دو درجن کے قریب غیرملکی سیاح شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے نگر میں سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر کے گھر میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ ایک اور غیرملکی راکا پوشی کے قریب پھنسا ہوا ہے اس کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close